ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: معمولی تلخ کلامی پر کزن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: معمولی تلخ کلامی پر کزن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کے نوٹس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے فائرنگ کرکے اپنے کزن کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے پھوپھو زاد کزن احمد علی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،  واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ محمد اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان تیار کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔