ویب ڈیسک : مری میں 2 روز کیلئے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر مری انتظامیہ نے آئندہ 2 روز کیلئے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مری میں اب تک تقریباً 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ آئندہ 2 روز کے دوران راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔