والٹن روڈ پر بارش کا پانی شہریوں کے لئے عذاب بن گیا

Walton Road Rainwater, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ دلاور:والٹن رڈ پر بارش کا پانی شہریوں کے لئے عذاب بن گیا۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی والٹن روڈ سے نکالا نہ جاسکا۔ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد والٹن روڈ پر جمع بارش کے پانی کی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا رہا۔  رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا تھا بارش کے بعد والٹن روڈ تالاب بن جاتا ہے جبکہ انتظامیہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کرتی۔  روڈ پر بڑے بڑے کھڈے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان ہوتا ہے۔