پاک افغان کرکٹ سیریز ،شائقین کیلئے فری انٹری کا اعلان

پاک افغان کرکٹ سیریز ،شائقین کیلئے فری انٹری کا اعلان
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یہ سال کرکٹ شائقین کیلئے  بہت خاص ہونے والا ہے کیونکہ ایک کے بعد  ایک ایونٹ  منعقد  ہونے جا رہے ہیں جبکہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی پاک افغان کرکٹ سیریز میں  کرکٹ شائقین کیلئے فری انٹری کا اعلان کیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان کر دیا گیا،سری لنکا میں افغان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہونے والی پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے شائقین بغیر ٹکٹس اسٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکتے ہیں،پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست، دوسرا میچ 24 اور تیسرا 26 اگست کو ہو گا، سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔