(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر ہوتی رہتی ہیں تاہم کچھ ویڈیوز ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی شہر اندور کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی چلتی ہوئی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کا توازن بگڑ جاتا ہے اور وہ ٹرین میں چڑھنے کے بجائے پٹری پر گر پڑتی ہے۔ خوش قسمتی سے لڑکی کے گرنے پر اسٹیشن پر کھڑے مسافر اس کی جان بچا لیتے ہیں جبکہ پلیٹ فارم پر رش بھی لگ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ رواں ہفتے منگل کے روز پیش آیا۔
#WATCH | Madhya Pradesh: Fellow passengers saved the life of a woman in Indore who was trying to board a moving train, yesterday.
— ANI (@ANI) August 19, 2021
(Video source: Railway Protection Force, Indore) pic.twitter.com/0HgbYLrnwq
واضح رہے کہ ایسا ہی دل دہلادینے والا واقعہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی شہر ممبئی کے علاقے کلیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا تھا ، 70 سالہ ضعیف شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کے چند لوگ ایک شخص کو ٹرین کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کررہے تھے، تھوڑے سے سہارے سے اس شخص کو ٹرین کے نیچے سے زندہ وسلامت بھی نکلتے دیکھا جاسکتا تھا۔