حسن خالد: لاری اڈہ کے علاقے میں بس ڈرائیور نے رکنے کا اشارہ کرنے پر دوران ٹریفک وارڈن پر کچل دیا، حادثے میں ٹریفک وارڈن شہید ہوگیا۔
ٹریفک وارڈن توصیف دوران ڈیوٹی شہید ہو گیا، وارڈن توصیف نے لاری اڈا آؤٹ گیٹ پر اوور لوڈنگ پر بس کو روکا، ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے وارڈن توصیف پر چڑھا دی، جس سے پسلیاں ٹوٹ کر دل میں دھنس جانے سے وارڈن کی موت واقعہ ہوگئی، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہید وارڈن توصیف کے سوگواران میں بیوی، 02 بیٹے اور 02 بیٹیاں شامل ہیں، شہید ماچس فیکٹری شاہدرہ لاہور کا رہائشی تھا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا شہید وارڈن کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت، شہید کے اہلخانہ کو بچوں کی تعلیم و دیگر واجبات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی، سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہید وارڈن انتہائی ایماندار، فرض شناس اور پروفیشنل تھا۔