ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر کا 3 ناکامیوں کا اعتراف

وفاقی وزیر کا 3 ناکامیوں کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے لیے بری خبر ہے کہ کپتان کریز پر سیٹ ہوگیا ہے اور لمبی اننگز کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

 پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، حماد اظہر ، اسد عمر ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی ثانیہ نشتر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے، ہم ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے، ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے، عوام نے سیاست کو پیشہ بنانے والوں کو مسترد کردیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے ملک کے لئے مؤثر بیانیہ پیش کریں، ہم نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے کی کوشش کی، گزشتہ دور میں پاکستان کا وزیر خارجہ ہی نہیں تھا، حکومت کا مقصد خطے کے ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں استحکام کو مزید فروغ دینا ہے، ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے معاشی میدان میں حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ جب حکومت آئی تو ملک میں بحرانی کیفیت تھی، 20 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، زرمبادلہ کے ذخائر آدھے رہ گئے تھے، ملک کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا، موجودہ حکومت کو ملک کی کمزور معیشت کو سہارا دینا تھا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں بڑے فیصلے کیے، آئی ایم ایف کے ساتھ اہم معاہدہ کیا گیا، بیرونی خسارے کو 20 ارب ڈالرز سے کم کرکے تین ارب ڈالرز کر دیا گیا۔

 وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، حکومت پر نااہلی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لے کر نہیں چلتے اور یہ سچ ہے کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے این آر او نہیں دے سکتے، عمران خان ملکی مفاد کے لیے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں, عمران خان تمام ریاستی اداروں اور اکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، وزیراعظم نے 2 سال میں بالاکوٹ، بھارت ، کورونا اور کمزور معیشت جیسے چیلنجز کا سامنا کیا، 22 سال کی جدوجہد کے بعد عمران خان وزیراعظم بنے جس کی کوئی مثال نہیں، اپوزیشن کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کپتان کریز پر سیٹ ہوگیا ہے، کپتان اب لمبی اننگز کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو دھچکا لگا، ہم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بروقت فیصلے کیے، پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کورونا پر قابو پایا گیا، کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی، بل گیٹس نے پاکستان اور بھارت کا کورونا کیسز سے متعلق موازنہ کیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام حکومت کا بہترین منصوبہ ہے، اس پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے مالی امداد تقسیم کی گئی، احساس کفالت پروگرام کے تحت 70 لاکھ مستحقین کوماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے، احساس لنگر خانوں پرتوجہ دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer