ایس علی:قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئےلاہوربلیوز کی تیاریوں میں تیزی ،کھلاڑیوں کی میچ فٹنس اور فارم جانچنے کے لئے ٹارگٹ میچوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پہلے ٹارگٹ میچ میں بلے بازوں اور باؤلرز کو مختلف ٹارگٹس دیے گئے ۔انٹر نیشنل کرکٹر حافظ سعد نسیم نے ڈیپارٹمنٹ کی بجائے لاہور کی طرف سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں انہوں نے لاہور بلیوز کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ لاہور بلیوزشائقین کے دیکھنے کے لئے ایک اچھا کھیل پیش کرے گی۔
ٹیم کوچ حافظ سجاد اکبر کا کہناہے ٹورنامنٹ کی تیاریوں سے مطمئن ہیں اور کوشش ہو گی کہ اس مرتبہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ، ان کا کہنا تھا کہ سعد نسیم اور بلاول اقبال کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوگی ،ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ بھی لاہور بلیوزمیں شامل ہیں تاہم انگلینڈ میں لیگ کرکٹ میں مصروفیت کے باعث ابھی انہوں نے ٹیم کو جوائن نہیں کیا۔