اسرار خان : ڈیفنس کے معروف شاپنگ مال (ڈولمن شاپنگ مال) میں چوری کی انوکھی واردات، خاتون چور خریداری کے لئے آئے شہری کا مہنگا پرفیوم لے اُڑی ۔
سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔ واقعہ آج شام سروسز ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تابش کے ساتھ پیش آیا۔سی سی ٹی وی میں سرخ شلوار قمیض میں ملبوس ایک خاتون نظر آتی ہے، خاتون استقبالیہ کاؤنٹر پر رکھے سامان کے تھیلوں کا جائزہ لیتی ہے، ملزمہ ڈاکٹر تابش کے تھیلے میں مہنگا پرفیوم دیکھ کر بے ایمان ہو گئی۔
سی سی ٹی وی میں ملزمہ کے ساتھ ایک شخص اور بچہ بھی دکھائی دیتا ہے۔
مال انتظامیہ کے مطابق خاتون پرفیوم چرانے کے 13 منٹ بعد شاپنگ مال سے نکلی۔ شاپنگ مال انتظامیہ اور سکیورٹی گارڈز خاتون کو بروقت نہ پکڑ سکے۔