ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی تاج ہاوس آمد، کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کی

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی تاج ہاوس آمد، کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ پولیٹیکل سیکرٹری ٹو حمزہ شہباز احمد کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کے لیے تاج ہاوس پہنچے۔ 

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے  سردار رمیش سنگھ اروڑا ،  صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور ہیں اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (PSGPC) کے اہم رہنما بھی ہیں۔  انہوں نے پولیٹیکل سیکرٹری ٹو حمزہ شہباز احمد کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کی ہے  ۔ کبیر تاج کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے  میری جیمز گل بھی موجود تھیں ۔

 سردار رمیش سنگھ اروڑا  سکھ یاتریوں، گوردواروں، مذہبی تقریبات اور اقلیتوں کے امور سے متعلق پروگراموں میں فعال طور پر شرکت کر رہے ہیں۔حالیہ سرگرمیاں  وساکھی میلہ 2026 کے تناظر میں انہوں نے واہگہ بارڈر پر بھارتی سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال بھی کیا۔  جس  میں  شرکت کے لیے  ہزاروں سکھ یاتریوں کا پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔