(ویب ڈیسک) ترکیہ نےامریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی لیکن بعض اختلافات باقی ہیں۔
انطالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی لیکن بعض اختلافات باقی ہیں، مذاکرات کے باعث لبنان کی صورتحال پس منظر میں چلی گئی ہے، اسرائیل موقع سے فائدہ اٹھاکرلبنان میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔
ترک وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں لبنانی حصوں پرقبضے کی کوشش کی۔