ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: جعلی ادویات کی سپلائی چین بے نقاب، ملزم گرفتار

کراچی: جعلی ادویات کی سپلائی چین بے نقاب، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ شہوار: کراچی میں جعلی ادویات کی سپلائی چین کا مکرو دھندہ بے نقاب ہوگیا جعلی ادویات کی سپلائی میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے علاقے میٹھادر میں واقع گودام پر چھاپہ کے دوران بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد کر لی گئیں جبکہ سپلائی میں ملوث ملزم اسداللہ  کوجعلی ادویات کی فراہمی کے دوران گرفتار کیا گیا ملزم سے مزید تفتش جاری ہے ۔

ترجمان ایف آئی نے بتایا کہ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات قبضے میں لے لی گئیں ہیں برآمد ادویات کا سیژر میمو فیڈرل ڈرگ انسپکٹر تیار کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہےملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔