ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد سکھ یاتریوں کی بھارت واپسی

بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد سکھ یاتریوں کی بھارت واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشراف: بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد 2200سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس انڈیا چلے گئے سکھ یاتری خصوصی بسوں کے زریعے واہگہ بارڈر پہنچے جہاں سیکھ یاتریوں کو اضافی امیگریشن کاؤنٹر میڈیکل کیمپ،کرنسی ایکسچینج و دیگر سہولیات کی فراہم کی گئیں۔

سیکھ یارتریوں کی واپسی کے موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مختلف علاقوں سے سکھ یاتری پاکستان آئے تھے،استقبال سے لے کر آج تک ان کی خدمت کی یاتریوں کو بھارتی میڈیا نے ڈرایا تھا پاکستان والے عزت نہیں دیتے آج واپس جاتے ان کی آنکھوں میں محبت کےآنسوں ہیں جہاں سے یاتری پیار سمیٹ کر جارہے ہیں ہم درخواست کرتے  ہیں کرتاپور باڈر بھارت نے ایک سال سے بند کیا کوشش کریں اس کو انڈین حکومت سے کھلوایا جائےپاکستان نے کرتا پور بارڈر 2019 میں کھولا تھا۔

 اُنہوں نے مزید کہاکہ پاکستان دنیا بھر میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہےپاکستان کی کوششوں کو دنیا بھر میں سہرا جا رہا ہےہم نے سکھ یاتریوں کو اٹھائیس سو چالیس ویزے جاری کئے ہیں بھارت حکومت نے چھ سو کے قریب سکھ یاتریوں کو آنے سے روک دیا تھا سکھ انڈیا میں دیکھ کے کہ کون سی طاقتیں ہیں جو سکھوں کو پاکستان آنے سے روکتے ہیں۔

اس موقع پر بھارت سے آئے سیکھ یاتریوں نے پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جو محبت اور پیار پاکستان سے ملا اس کے شکر گزار ہیں مذہبی عبادات اور سیکورٹی سمیت تمام انتظامات قابل ستائش رہے اُنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مذہبی عقیدت کے ساتھ کرتارپور اگلے برس پھر آئیں گے۔

اس موقع پر صدر پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی ، چئیرمین اویکیویٹ ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ قمر الزمان، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز مسٹر ناصر مشتاق  بھی موجود تھے۔