عابد چوہدری: سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے بنائی جانے والی فورس فیول سے محروم پٹرول نا ملنے کے باعث ڈولفن فورس کی پٹرولنگ رک گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈولفن ٹیموں کو گشت کی بجائے سٹینڈنگ ڈیوٹی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں سرکاری ُ پٹرول نہ ملنے سے ڈولفن ٹیموں کو ون فائیو کالز پر رسپانڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈولفن اہلکار بھی دفتر کی بجائے ڈائریکٹ ڈیوٹی پوائنٹ پر پہنچنے لگے ہیں پولیس رسپانس یونٹ کی بھی 50فیصد گاڑیاں ہیڈ کوارٹر کلوز کر دی گئیں ہیں جبکہ پولیس رسپانس یونٹ ٹیموں کو بھی گشت کرنے کی بجائے ناکے لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔