ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ غالب مارکیٹ میں شہری پر مبینہ تشدد ،4 پولیس اہلکار معطل

تھانہ غالب مارکیٹ میں شہری پر مبینہ تشدد ،4 پولیس اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: تھانہ غالب مارکیٹ میں شہری پر مبینہ تشدد کے واقعے پر  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے نوٹس لیتے ہوئے انچارج انوسٹی گیشن غالب مارکیٹ، اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق شہری عمیر رئیس پر تشدد کے واقعے سے متعلق میڈیا رپورٹ پر  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نےفوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کو 7روز میں انکوائری مکمل کر کے پیش کرنے کابھی حکم دیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ سونیہ ناہید کو کلوز ٹو ہیڈکوارٹر کر دیا جبکہ اے ایس آئی ارشد، ہیڈ کانسٹیبل ریحان ، کانسٹیبل شہباز کو معطل کر کے کلوز ٹو ہیڈکوارٹر کیا گیا ہے۔