ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور

گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: شہر میں گیس کا بحران بدستور جاری ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 304 روپے مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی گیس 450 سے 550 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

گیس بحران کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس آتی نہیں لیکن بل ہزاروں روپے میں آ رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق بعض علاقوں میں روزانہ صرف 6 سے 7 گھنٹے گیس دستیاب ہوتی ہے، وہ بھی انتہائی کم پریشر کے ساتھ، جس سے گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومتی سرکاری نرخ پر عمل درآمد نہ کروانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔