ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8659 ملزمان گرفتار

رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8659 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:پنجاب پولیس نے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر صوبہ بھر میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے رواں سال 8 ہزار 659 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 4 لاکھ 53 ہزار 390 پتنگیں اور 12 ہزار 992 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں 3 ہزار 810 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3 ہزار 663 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں ہی 1 لاکھ 11 ہزار 971 پتنگیں اور 4 ہزار 159 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔