درنایاب:سابق کمشنر لاہور اور سینئر بیوروکریٹ محمد علی رندھاوا کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔
بتایا گیا ہے کہ مرحومہ گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھیں، جہاں وہ آج انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
اہل خانہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔