لاہور؛ تھانہ شادباغ کے قریب گندے نالے سے خاتون کی لاش برآمد

 لاہور؛ تھانہ شادباغ کے قریب گندے نالے سے خاتون کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : لاہور میں تھانہ شادباغ کے علاقے میں گندہ نالہ سے لاش ملنے کا معاملہ، پولیس نے مقتولہ کی شناخت کرلی ۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ سحر اچھرہ کی رہائشی اور ڈینٹل ڈاکٹر تھی،  مقتولہ سحر کو پہلے بھائی کے سامنے اغواہ کیا گیا ۔ سحر کو اس کے شوہر اسامہ ،سسر نواز اور جیٹھ نے گلہ کاٹ کر قتل کیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سحر کا اکثر شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔ مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ 

مقتولہ کے ماموں کی درخواست پر نامزد شوہر ،سسر ،ساس اور جیٹھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ۔