ویب ڈیسک:وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ کے گورنر کے لیے ایم کیو ایم پاکستان سے نام مانگ لیے ہیں جس پر متحدہ قیادت حکومت کو دو نام دے گی۔
ذرائع کا بتاناہےکہ وفاقی حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی گورنر بلوچستان کے لیے نام مانگ لیے ہیں۔
خیال رہے کہ نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو ریلوے اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا ہے۔