اساتذہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہم فیصلہ

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں اساتذہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ایجوکیشن مینجر تعینات کرنے کا فیصلہ ،ایجوکیشن مینجر اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن مینجر اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔پہلے مرحلے میں گریڈ اٹھارہ کے 45 ایجوکیشن مینجر کو 6 ہفتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔تربیت حاصل کرنیوالے ایجوکیشن مینجر کو گریڈ 19میں ترقی دی جائےگی۔آن لائن تربیت قائداکیڈمی ترقی وتعلیم میں فراہم کی جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ایجوکیشن مینجر کی تعیناتی سے سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کی اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کیا ہے۔