سٹی 42:پاکستان کی معروف اداکارہ اورماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سےاُن کا کوئی گھر نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ اورماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سےاُن کا کوئی گھر نہیں ہے،صبا قمر نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ دوست ملک تُرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں،تصاویر میں ہر بار کی طرح اداکارہ صباقمر بےحدخوبصورت لگ رہی ہیں انہوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔صبا قمر نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک آرٹسٹ ہوں جس کا کوئی گھر اور کوئی ٹھکانہ نہیں ہے‘مجھے بس چلتے جانا ہے اور چلتے جانا ہے۔‘
View this post on Instagram
صبا قمر کی اس پوسٹ کو اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اب ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد لائکس اس پوسٹ پر آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پاکستان کی معروف و ہر دل عزیز اداکارہ اورماڈل صبا قمر نےٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا، صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔