سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، پولیس رینجرز اور دیگر ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ عوام سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں، لاہور میں ایک مقام کے علاوہ صورتحال تسلی بخش ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ذمہ دار حکومتی ذرائع صوبے بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھے ہوئے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری حکومت کے فرائض میں شامل ہیں اور اسے بخوبی سر انجام دیا جا رہا ہے۔
"پولیس، رینجرز اور تمام ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں ایک مقام کے علاوہ (جہاں کچھ عناصر نے سڑک بلاک کر رکھی ہے)، پنجاب بھر میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) April 18, 2021
غیر تصدیق شدہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔" وزیر اعلیٰ @UsmanAKBuzdar
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس، رینجرز اور تمام ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں، لاہور میں ایک مقام کے علاوہ جہاں کچھ عناصر نے سڑک بلاک کر رکھی ہے، پنجاب بھر میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے شہری غیر تصدیق شدہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔