کورونا سے اموات کاسلسلہ جاری،1413 نئے مریضوں کا انکشاف

deaths from corona
کیپشن: deaths from corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کورونا کی تیسری لہر کے جان لیوا وار جاری ہیں گرشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث شہر میںمزید 33افراد انتقال کر گئے ہیں،چوبیس گھنٹوں میں1413نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے1294 مریض داخل ہیں،ہسپتالوں میں کورونا کے779 کنفرم،515 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔کورونا کے249 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے جنہیںوینٹی لیٹرز پر منتقل کر دیا گیا ہے۔کورونا کے703 مریض آئی سی یو جبکہ342 آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔
 واضح رہے گزشتہ دنوں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی ساو¿تھ افریقن قسم سامنے آنے کا بھی انکشاف ہوا تھا جو کورونا ویکسین کروانے والوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ موذی وائرس کی روز بہ روز نئی خطرناک قسم سامنے آرہی ہے،کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے مختلف ممالک میں لاک ڈاو¿ن نافذ ہے۔
 کورونا وائرس کی ساﺅتھ افریقن مہلک قسم کے کیسز لاہور میں سامنے آگئے، کورونا کی ساو¿تھ افریقن قسم پاکستان آنے والے مسافروں کے ذریعے لاہور پہنچی۔ساﺅتھ افریقن وائرس دیگر اقسام کے مقابلے میں دو گنا زیادہ رفتار سے پھیل رہا ہے اس کے سامنے کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین بھی غیرموثر دکھائی دے رہی ہے اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔