شہباز شریف کو نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونےکا نوٹس ارسال

 شہباز شریف کو نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونےکا نوٹس ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:  اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف کو نیب کا ایک اوربلاوا، نیب لاہور نے شہبازشریف کو جواب کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات  کے ساتھ  22 اپریل دن 12بجے نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونےکا نوٹس ارسال کردیا۔


  نیب ذرائع کےمطابق نوٹس میں نیب لاہور نےشہباز شریف کو یقین دہانی کرائی ہےکہ ان کی پیشی کے موقع پرکورونا وباء کے پیش نظرمکمل حفاظتی اقدامات اختیارکیےجائیں گے،مبینہ آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جس کی وجہ سےشہباز شریف سےسوالات کے جواب انتہائی ضروری ہیں۔

پیشی کےموقع پرنیب ٹیم مناسب فاصلے پر رہتے ہوئے شہباز شریف سےسوالات کرے گی،طلبی نوٹس میں شہباز شریف کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، اس سے قبل شہباز شریف کو 17 اپریل کو طلب کیا گیا تھا مگرشہباز شریف نےکورونا وباء کو مدنظررکھتے ہوئے پیش ہونےسےمعذرت کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا شہباز شریف کو نیب کا نوٹس جاری ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے ، ان کا کہنا ہے  کہ ‏‎لوگوں کے گھروں میں کورونا سے اموات ہورہی ہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو شہبازشریف کا غم کھائے جارہاہے ‏‎ شہبازشریف کو صرف پاکستان کے عوام کی فکر ہے، ‏‎انہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کی کوئی فکر نہیں جب ملک اور دنیا بدترین وبا سے لڑرہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کڑے وقت ‏‎میں عوام کی مدد ترجیح ہونی چاہیے، سیاسی انتقام نہیں عوام کورونا کی جنگ لڑ رہے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف اور میڈیا سے لڑ رہا ہے شہباز شریف کے تمام اثاثہ جات، بینک اکاؤنٹس قانون کے مطابق متعلقہ فورمز پر ظاہر ہیں، ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے ‏‎عمران صاحب عوام کے گھر روٹی نہیں ، روزگار نہیں اور ان کے گھروں میں اموات ہو رہی ہیں، یہ عوام کے سر پہ ہاتھ رکھنے کا وقت ہے ‏‎ شہبازشریف پر توجہ دینے کے بجائے کورونا اور بھوک سے مرتے عوام کا خیال کریں ‏‎ شہبازشریف کے بجائے غریبوں کے گھر راشن پہنچانے کی فکر ہونی چاہئے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‏‎ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس پہنچانے پر توجہ دیں جو کورونا سے نہتے لڑ رہے ہیں ‏‎ شہبازشریف نے جرات سے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے عقوبت خانے میں قید کا سامنا کیا ‏‎ شہبازشریف کی بے گناہی اور سچائی کی گواہی اعلی عدالتوں کے فیصلے دے رہے ہیں ‏‎قائد نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی کی خدمت کی گواہی آج پاکستان کی عوام دے رہی ہے ‏‎ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اٹھارہ ماہ میں جو تماشے لگائے آج اُس کا وقت نہیں ہے ‏‎عمران صاحب عوام کی مدد کو ترجیح دیں جیسے شہبازشریف اور ‏‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کررہے ہیں شہباز شریف قید کے دوران نیب کے تمام سوالات کے جواب دے چکے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer