سبزیوں کے ریٹس بڑھ گئے

 سبزیوں کے ریٹس بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ماڈل بازاروں میں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاو، متعدد سبزیوں کے ریٹس گزشتہ ہفتے کی نسبت بڑھ گئے، مٹر 48 روپے اضافے کے بعد 115، لیموں 37 روپے اضافے کے بعد 120، میتھی 25 روپے اضافے کے بعد 55 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق   گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا،مٹر کے ریٹ میں ایک ہفتے میں 48 روپے جبکہ لیموں ایک ہفتے میں 37 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، آلو دو روپے اضافے کے بعد 40, پیاز تین روپے اضافے کے بعد 38, ٹماٹر پانچ روپے اضافے کے بعد 45, بند گوبھی دو روپے اضافے کے بعد 22, میتھی 25 روپے اضافے کے بعد 55 فی کلو میں فروخت ہوا ،جبکہ ماڈل بازاروں میں لگائے گئے سہولت سٹالز پر سبزیاں ڈی سی ریٹس سے 5 سے 15 روپے فی کلو سستی فروخت کی گئی ۔

رمضان کے پیش نظر سہولت کریانہ سٹالز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فی آئٹم 10 سے 30 روپے تک کمی سے فروخت ہوئیں، سبزیوں و پھلوں کے سرکاری نرخ بڑھنے سے ماڈل بازاروں میں بھی سبزیوں و پھولوں کے ریٹس میں خاصا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

دوسری جانب شہر لاہور میں میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہورشہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرغی 10 روپے اضافے کے بعد 136 روپے کلو فروخت جبکہ مرغی کا گوشت 14 روپے اضافے کے بعد 197 روپے فی کلو ہو گیا۔2 روز میں مرغی کا گوشت 24 روپے فی کلو مہنگا ہوا اورفارمی انڈے 107 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

Shazia Bashir

Content Writer