ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز انٹیلی جنس دفتر کو سیل کر دیا گیا

 کسٹمز انٹیلی جنس دفتر کو سیل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انٹیلی جنس محمد یونس قادری کےکورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر دفتر کو 21اپریل تک سیل کر دیا گیا، کسٹمز انٹیلی جنس کے تمام عملہ کے کورونا ٹیسٹ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انٹیلی جنس محمد یونس قادری کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر دفتر کو 21اپریل تک سیل کر دیا گیا، سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انٹیلی جنس محمد یونس قادری کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر انہیں گزشتہ روز ایکسپو سنٹر قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا تھا،علامہ اقبال ٹاؤن جہانزیب بلاک میں واقع کسٹمز انٹیلی جنس کے دفتر کو21اپریل تک سیل کردیا گیا ہے۔ کسٹمز انٹیلی جنس کی بلڈنگ کو جراثیم کش سپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ کسٹمز انٹیلی جنس لاہور کے آفیسرز کے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انٹیلی جنس کے قریبی رابطہ میں رہنے والے تمام عملہ کے بھی ٹیسٹ ہونگے۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق 50 سال سے زائد عمر والے ملازمین اور خواتین کو 21اپریل کے بعد بھی دفتر آنے سے روک دیا گیاہے۔
یاد رہے کہ سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انٹیلی جینس یونس قادری کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ محمد یونس قادری کو چند روز قبل ملیریا ہوا، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹیو نکلا۔ صدر کسٹمز ایسوسی ایشن امیر حیدر کی جانب سے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع کسٹمز انٹیلی جینس کے دفتر کو فی الفور سیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھام جس پر ایکشن لیتے ہوئے دفتر کو سیل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ عالمگیر وباء کے باعث دنیا بھر میں 1 لاکھ 55 ہزار سے زائدہلاکتیں ہوچکی ہیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں جہاں 37160 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے465 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد7741 ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 94 کیس سامنے آئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3504 ہو گئی تھی، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبے کے چھوٹے شہروں سے 73 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer