کیمپ جیل,متعددقیدیوں نے کورونا کو شکست دیدی

کیمپ جیل,متعددقیدیوں نے کورونا کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کیمپ جیل سے کورونا وائرس رخصت ہونے لگا۔ کورونا وائرس کے مصدقہ مریض قیدی صحتیاب ہوگئے۔مزید 12قیدیوں کی رپورٹ منفی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں محکمہ صحت،جیل افسران اورعملےکی محنت رنگ لی آئی، کیمپ جیل میں قیدی بھی کورونا وائرس کو شکست دینے لگے،کورونا میں مبتلا مزید 12قیدیوں کی رپورٹ منفی آگئی، حتمی ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے پر صحت مند ہونے والے قیدیوں کو جیل بھیج دیا جائیگا،38 قیدی پہلے ہی صحت یاب ہو کر بیرک منتقل ہو چکے ہیں جبکہ ایل ڈی اے کے 21 افسران و اہلکاروں کی رپورٹس بھی منفی آگئیں،مزید دو افسران نے بھی ٹیسٹ کروا لیا۔
مہلک وائرس میں مبتلا قیدیوں کے سیمپل تین روز قبل بھجوائے گئے تھے۔حتمی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز کی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا جاگا،2 روز قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا کہ کہ کیمپ جیل لاہورمیں قائم ہسپتال میں 37 قیدیوں کے کوروناٹیسٹ منفی آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کیمپ جیل لاہورکے قائم ہسپتال میں پرنسپل سمزپروفیسرمحمودایازکی زیرنگرانی ڈاکٹرز نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف داخل مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کاشکار ہونیوالے 59 قیدیوں میں سے37قیدی کوروناوائرس سے نجات حاصل کرکے صحتیاب ہوگئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اسدوڑائچ کے مطابق 37قیدیوں کےتیسرےٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی جو کہ جیل کے ماحول کوخوشگوار بنانے کے لئے خوش آئند ہے۔جیل ہسپتال میں زیرعلاج دیگر22قیدیوں میں سے12کادوسراٹیسٹ بھجوادیاگیاجن کی رپورٹ موصول چکی ہیں، ٹسیٹ رپورٹ منفی آئین ہیں جبکہ حتمی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ قیدیوں کی بیرکس پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے کیمپ جیل کےمزید14ملازمین کی کورونارپورٹ بھی منفی آئی تھی۔
سپرنٹنڈنٹ جیل اسدوڑائچ کا کہنا تھا کہ جیل سے قیدیوں کی دوسری جیلوں میں منتقلی اورکورونا کاشکار قیدیوں کے دن رات علاج ومعالجے پرمحنت سے مزید قیدیوں کو بیماری سے بچالیا ہے.اسدوڑائچ کا کہنا ہے کہ 512 قیدیوں اور 15سٹاف ممبران کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے 59 قیدیوں اور ایک سٹاف کارزلٹ مثبت آیا تھااوراب حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور قیدیوں میں اتنے بڑے پیمانے پرٹھیک نتائج آنے پرجیل کے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer