سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فیصلے سنائے گئے ۔
کھلی کچہری میں وراثتی تنازعات، ہراسگی، گھریلو جھگڑوں اور فراڈ کی متعدد شکایات موصول ہوئیں، جس پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہر شکایت پر فوری قانونی کارروائی اور پیش رفت کرنے کا حکم دیا گیا۔
وراثتی تنازعات میں تصادم سے بچانے اور قانون کے مطابق حل یقینی بنانے کی ہدایت، خواتین، بزرگ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے احکامات جاری۔ فراڈ، دھمکیوں اور قبضہ مافیا سے متعلق شکایات پر فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قابلِ دست اندازی جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے، ہراسگی، تشدد اور سماجی جرائم میں زیرو ٹالرنس پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہفتے میں 6روز دوپہر ایک سے 3بجے تک شہری مسائل پیش کر سکتے ہیں، اتوار کے روز دن12 بجے بھی آن لائن کھلی کچہری لگاتا ہوں ، شکایت کے ازالے میں کوتاہی پرایس ایچ اوز کی براہِ راست جوابدہی ہوگی ۔