سٹی42: یمن سے اسرائیل پر ایک اور حملہ کر دیا گیا۔ آج شام ہونے والے حملے میں یمن کے حوثیوں نے بارود سے لدا ہوا ڈرون ساحلی شہر ایلات کی طرف بھیجا۔ اس ڈرون نے ایلات کے گنجان شہری علاقے کو نشانہ بنایا۔
ایلات شہر میں حوثیوں کا ڈرون پہنچنے سے پہلے ہی خطرے کے سائرن بج گئے تھے۔ ڈرون ہر کافی مقدار مین خطرناک بارود لدا ہوا تھا۔ یہ ایلات میں ایک ہوٹیل کے قریب زمین سے ٹکا کر تباہ ہوا اور ارد گرد کے علاقہ میں بارود کے پھٹنے سے آگ لگ گئی۔
ایلات شہر پر حوثیوں کے اس ڈرون حملہ کی ایک سی سی ٹی وی سے بنی ویڈیو سوشل پلیٹ فارم پر کسی نے پوسٹ کی جو فوراً ہی وائرل ہو گئی۔
اس درون حملے کو اسرائیل کی فوج نے پہلے ہی ڈیٹیکٹ کر لیا تھا، شہر میں خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے لیکن فوج اس ڈرون کو شہری علاقہ تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام ہوئی۔
Eyewitnesses report a drone impact in Eilat. https://t.co/aURJJoma23 pic.twitter.com/5SHLNWpP5N
— Emanuel (Mannie) Fabian (@manniefabian) September 18, 2025
Eyewitnesses report a drone impact in Eilat. https://t.co/aURJJoma23 pic.twitter.com/5SHLNWpP5N
— Emanuel (Mannie) Fabian (@manniefabian) September 18, 2025