ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارسرکار میں مداخلت؛ یوٹیوبر مدثر حسن سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کارسرکار میں مداخلت؛ یوٹیوبر مدثر حسن سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری ریکارڈ چھینے پر یوٹیوبر مدثر حسن اور اُسکے بھائی سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

 غالب مارکیٹ پولیس نے  اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے شعیب ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ ملزم کو این سی سی آئی اے کی تحویل سے چھوڑنے، کارسرکار میں مداخلت، دھمکیاں دینے اور سرکاری ریکارڈ چھینے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ 

درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق یوٹیوبر کا بھائی مبشر حسن، وکیل عبدالعزیز اور زبیدہ 9 ساتھیوں کے ساتھ دفتر میں داخل ہوئے۔ ملزموں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں یوٹیوبر کے خلاف ثبوت ختم کرنے کی کوشش کی، اور سرکاری ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لینے کی بھی کوشش کی۔ 

 ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزمان کے شور شرابہ کرنے پرپہلے سے گرفتار یوٹیوبر نے بھی قانون ہاتھ میں لیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جوا ایپس کی پرموشن کیس میں سائبر کرائم ایجنسی نے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مدثر حسن کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اُسے گرفتار کیا تھا ۔