ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ نے پاکستان کا مشہور گانا 'بول کفارہ' دوسری بار چُرالیا

بالی ووڈ نے پاکستان کا مشہور گانا 'بول کفارہ' دوسری بار چُرالیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا 'بول کفارہ' دوسری بار چُرا لیا۔

بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو چوری کرنے کا رواج کافی پرانا ہے، جو بغیر اجازت اور بغیر کریڈٹ دیے اپنی میوزک البم اور فلموں میں استعمال کرلیتے ہیں۔

 'بول کفارہ' پاکستانی ڈرامے کا او ایس ٹی گانا ہے جسے قوالی طرز پر بنایا گیا ہے، یہ گانا سرحد پار بھی اس قدر مشہور ہوا کہ دو بار چرا لیا گیا۔

بول کفارہ کو سب سے پہلے جوبن نوٹیال نے چوری کیا تھااور اب بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے فلم ایک دیوانے کی دیوانیات کے لیے دوبارہ اس گانے کو گایا ہے جس میں اداکارہ سونم باجوہ اور اداکار ہرش وردھن راہنے نظر آئے ہیں۔

 

چوری شدہ گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی وڈ انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2025-09-18/415821_7276378_updates.jpg


 
 

Ansa Awais

Content Writer