ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی بچت سکیموں میں منافع کی شرح میں ردوبدل

قومی بچت سکیموں میں منافع کی شرح میں ردوبدل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 17 ستمبر 2025 سے مؤثر ہوگا۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نئی شرحوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع میں 6 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ شرح 10.6 فیصد سے بڑھا کر 10.42 فیصد کر دی گئی ہے۔ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کر دیا گیا ہے، یعنی 42 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے برعکس، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، اور نئی شرح 11.54 فیصد سے کم ہو کر 11.42 فیصد ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں حالیہ مانیٹری پالیسی کے تناظر میں کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل سیونگز کو ملک کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ قرار دیا جاتا ہے، جہاں عوام کی جانب سے اب تک 3400 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔