عمران یونس:سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کےطلباکیلئےفیسوں میں ریلیف کافیصلہ زیرغور ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں کےپبلک تعلیمی اداروں کےطلباکی رجسٹریشن وسمسٹر فیس معافی کی تجویز وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب پیش کی۔
وزیر تعلیم کے مطابق حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، فیصلے سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوگا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ متاثرہ طلباکوتعلیم جاری رکھنےکیلئےحکومت ہرممکن تعاون فراہم کریگی، فیصلے کا اطلاق پبلک کالجز اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلباکوریلیف دینےکااقدام اٹھائیں۔