بیوی کو کرنٹ لگا کر بہیمانہ تشدد کرنے والا شخص گرفتار

بیوی کو کرنٹ لگا کر بہیمانہ تشدد کرنے والا شخص گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :  پولیس نے بیوی کوکرنٹ لگاکربہیمانہ تشددکرنےوالے شخص کو گرفتار کر لیا۔ خاتون جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے بیوی کوکرنٹ لگاکرشدیدتشددکرنےوالے شہری کو گرفتارکرلیاہے۔ ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ کے مطابق ملزم کو رائیونڈ سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم نے 6 روز قبل بیوی کو کرنٹ لگاکربہیمانہ تشدد کیاتھا۔ متاثرہ خاتون جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔مقدمے میں نامزد متاثرہ خاتون کی ساس کوتاحال گرفتار نہیں کیاجاسکاہے۔