اے این ایف کی کارروائی ، ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد  

اے این ایف کی کارروائی ، ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک کارروائی میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو سے زائد چرس برآمد  کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی مینگل آباد کوئٹہ کے قریب مغربی بائی پاس پر عمل میں لائی گئی۔ اس دوران ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرکے  4 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

2 ہزار 330 کلوگرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران ٹرک کے ساتھ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑی گئی، جس میں سوار 2 ملزمان سہولت کار کے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کروا رہے تھے۔ دوران کارروائی گاڑی اور ٹرک میں سوار مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔

  ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔