شہری احتیاط کریں،چور گھر کی دہلیز سے کار لے اڑے

کار چوری،ملت پارک،سی سی ٹی وی،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)لاہور امن کا گہوارہ نہ رہا، شہر میں چوریاں،ڈکیتیاں عام، پولیس کی نااہلی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی ہمت بڑھ گئی، گھر کی دہلیز پر کھڑی ایک اور شہری کی گاڑی چوری، کار سٹارٹ نہ ہوئی تو چور دھکا لگا کر آسانی سے لیکر فرار ہوگیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس چوروں کو نہ پکڑ سکی۔
ملت پارک کے علاقے اتحاد کالونی میں نامعلوم چور شہری محمد افضل کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری کرکے فرار ہوگیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئی ہے۔فوٹیج میں سفید شلوار قمیض پہنے نامعلوم چور کو گاڑی کا دروازہ کھول کر گاڑی سٹارٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے،گاڑی سٹارٹ نہ ہونے پر چور گاڑی کو دھکا لگا کر اسے آسانی سے لے کر فرار ہوجاتا ہے، پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،تاہم چور کو پکڑا نہیں جاسکاہے۔