شوکاز نوٹس بہت چھوٹی چیز، نوازشریف کہیں تو سیکنڈوں میں استعفا دیدوں، جاوید لطیف

javed latif pml n leader
کیپشن: javed latif/showcause notice
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس تو بہت  چھوٹی چیز ہے، نواز شریف کہیں تو ایک سیکنڈ میں اسمبلی سے استعفیٰ دے  دوں گا۔

 یادرہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی کے سینیئر رہنما میاں جاوید لطیف کو نجی ٹی وی پر دیے گئے بیان پر احسن اقبال جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کی جانب سے شوکازنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر جو باتیں کیں، وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔ پارٹی نے سات روز میں جواب بھی طلب کرلیا ہے۔