پنجاب میں '' ٹیک پورہ'' کے نام سے خصوصی ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ

Software technology zone
کیپشن: Software technology zone
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پنجاب میں سیلی کون ویلی کی طرز پر اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ ، بزدار حکومت نے 25 ملین ڈالر مختص کردئیے
 رپورٹ  کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹیک پورہ کے نام سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون  بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں، کاروباری شخصیات اور حکومتی معاملات کو بھی مربوط کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے ا سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کیلئے  خصوصی کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے جو ٹیکنالوجی زون بنانے سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا۔پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 25 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں۔