سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ آئندہ ہفتے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر اور گردو نواح میں دن بھر بادلوں اور سورج کی درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی اور شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلودہ رہے گا،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ہوا چلنے سے درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جا سکے گی، اس وقت شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سنٹی گریڈ ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، ہوا میں نمی کا تناسب اسی فیصد جبکہ 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گئی۔۔