ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ آئمہ بیگ کس سے شادی کرنیوالی، خود ہی بتادیا

گلوکارہ آئمہ بیگ کس سے شادی کرنیوالی، خود ہی بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستانی خوبرو گلوکارہ آئمہ بیگ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی آواز کے سحر سے لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی گلوکارہ نے اپنی شادی کے بارے بتاتے ہوئے اس شخص کا نام بھی بتادیا جس سے وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی شادی کے بارے بتاتے ہوئے کہاکہ وہ اورشہباز شگری مستقبل میں شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں،اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے آئمہ نے کہا کہ ابھی تھوڑی بڑی ہوجاؤ تو شادی کا سوچو گی۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے بارے چہ مگوئیاں ہورہی تھی اور گلوکارہ آئمہ اور شہباز شگری کے تعلقات پر تبصرے کئے جارہے تھے۔گلوکارہ نے ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اور شہباز شگری اچھے دوست ہیں اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہناتھا کہ میری شہباز سے پہلی ملاقات  فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے دوران ہوئی تھی،مجھے شہباز شگری کے ساتھ کام کرکے اچھا محسوس ہوا، شہباز بہت پرسکون انسان ہیں، ان کو  کبھی بحث وتکرار کرتے ہوئےنہیں دیکھا اور مجھے کسی بھی مرد میں انہیں خصوصیات کی تلاش تھی۔باقاعدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے سوال پر گلوکارہ نے بتایا کہ’ بس مجھے تھوڑا بڑا ہونے دیں، پھر شادی کا سوچوں گی۔

واضح رہے کہ  شہباز شگری پہلے سے شادی شدہ ہیں، ان کی پہلے شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔  اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔
 

View this post on Instagram

Us before and after we ate chipotle ???????? @shahbazshigri

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer