سرکاری ونجی سکولوں میں زیرو پریڈ کا اضافہ

سرکاری ونجی سکولوں میں زیرو پریڈ کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں ڈینگی اور کورونا وائرس سےآگاہی کے لئے زیرو پریڈ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے زیرو پریڈ منعقد کرنے کے لئے اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی ہیں،مذکورہ موضوع پر طلباوطالبات کی آگاہی کے لئے بچوں کے مابین تقریری اور پوسٹر مقابلے کرائے جائیں گے،مقابلے میں تمام سکولوں کے طلباوطالبات رجسٹرڈ ہوں گے،تمام رجسٹرڈ طلباء کی معلومات 18 ستمبرتک سکول ایجوکیشن کو فراہم کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کو15 ستمبر سےکھول دیا گیا،تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں، تعلیمی اداروں کی ایس اوپیز کے تحت طلباکا فیس ماسک پہنا اور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی قرار دیا گیا ۔سکولوں میں بچوں کو ترتیب سے بٹھانے کے لئےشیڈول کلاس رومز کے باہر آویزاں کردیئے گئے ۔

علاوہ ازیں صوبہ بھر کے سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معاملہ، ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری نے لاہور سمیت پانچ اضلاع کی مانیٹرنگ  کے لئےکمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں ہیں۔ کمیٹیاں محکمہ صحت پنجاب کے کورونا بارے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے بنائی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ کمیٹی ایلیمنٹری سکولوں میں ایس او پیز کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کی ذمہ دار ہوں گی۔کمیٹی کے سربراہ ڈویژنل ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ڈاکٹر عبداللہ فیصل ہوں  گے۔ممبران میں ڈی ای او ایلمنٹری شفقت حبیب ، ڈی ای او ایلمنٹری کوثر پروین ، پرنسپل شازیہ انیس ، ڈی ایم ای او پیف محمد منشی شامل ہونگے۔مذکورہ کمیٹی پبلک اور پرائیوٹ دونوں سکولوں کا معائنہ کرے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer