ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم کی عزیزہ لیڈی اینابیل قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

Lady Annabel Goldsmith, Jemima Goldsmith, Imran Khan, City42 , James Goldsmith
کیپشن: لندن کے مے فیئر میں اپنے وقت کے موڈرن ترین اینابیل نائٹ کلب کا نام لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے نام پر رکھا گیا تھا۔۔ وہ زندگی بھر سماجی زندگی مین بہت نمایاں نظر آتی رہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم کی عزیزہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

بی بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ 1960 کی دہائی کے مشہور لندن نائٹ کلب کو اپنا نام دینے والی سوشلائٹ اور کیمپینر  لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

لیڈی اینابیل اپنی دو شادیوں سے چھ بچوں کی ماں تھیں، جن میں زیک گولڈ سمتھ بھی شامل ہیں، جو آٹھ سال تک رچمنڈ پارک کے کنزرویٹو ایم پی تھے اور جو 2016 میں لندن کے میئر کے لیے انتخاب لڑے تھے۔

اس کے سب سے چھوٹے بچے بین نے کہا کہ " ان کا کوئی متبادل نہیں" ہے۔

بین گولڈ سمتھ نے مزید کہا: "ہم محرومی کا شکار ہو گئے ہیں، ان کے لیے نہیں،  کیونکہ ان کی زندگی غیر معمولی اور مکمل رہی ہے - بلکہ  خود اپنےلیے، ہماری زندگی میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ "

Caption  لیڈی اینابیل کی 1981 کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر جس میں ان کی گود میں ایک بچہ ہے جو بین ہیں، ان کے سامنے دو چھوٹے بچے کھڑے ہیں جو زیک اور جمائما  گولڈ سمتھ اور ان کے ساتھ ایک نوجوان عورت کھڑی ہے۔


لیڈی اینابیل کے انتقال پر مسٹر گولڈ اسمتھ نے کہا: "میں 45 سالوں سے ہر روز ان سے بات کرتا تھا، انہوں نے واقعی میری پشتی بانی کی تھی اور ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے۔ میں انہیں بہت یاد کروں گا۔"

اینابیلز، جسے ان کے پہلے شوہر نے 1963 میں کھولا تھا اور یہ لندن کے پہلے جدید نائٹ کلبوں میں سے ایک تھا، اس نائٹ کلب کا نام ان کے اعزاز میں رکھا گیا تھا۔

یہ نائٹ کلب 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں برطانوی اشرافیہ اور مشہور شخصیات میں مقبول تھا۔

Caption لیڈی اینابیل کی اپنے شوہر، مارک برلی کے ساتھ  یہ تصویر اپنی شادی کے دن، 10 مارچ 1954 کو بنی۔

اینابیل 1934 میں لندن میں ایک اینگلو-آئرش ارسٹوکریٹک فیملی میں پیدا ہوئیں، ان کا پورا نام اینابیل وین-ٹیمپسٹ تھا- وہ سٹیورٹ وِسکاؤنٹ کیسلریگ کی بیٹی تھیں، جو ایک آئرش سیاستدان تھے اور  بعد میں لندنڈیری کے 8ویں مارکی بن گئے تھے۔

 اینابیل فروری 1949 میں لیڈی اینابیل بن گئیں، جب ان کے والد مارکی  بن گئے تھے۔

Caption زیک گولڈ سمتھ اپنی والدہ لیڈی اینابیل کےساتھ ایک کیمپین کے موقع پر کھڑے ہیں۔ وہ دونوں مسکرا رہے ہیں۔


لیڈی اینابیل کے بیٹے زیک نے 2016 میں لندن کے میئر کے لیے انتخاب لڑا۔
لیڈی اینابیل اپنے پہلے شوہر، مہمان نوازی کی صنعت کے بزنس مین مارک برلی کے ساتھ روپرٹ، رابن اور انڈیا جین کی ماں تھیں: ان کی شادی 1954 سے 1979 تک ہوئی تھی۔

اس کے بعد اینابیل نے فنانسر سر جیمز گولڈ سمتھ سے شادی کی اور اس شادی میں ان کے تین بچے پیدا ہوئےتھے: جمائما، زیک اور بین گولڈ سمتھ۔

جمائما  پاکستانی کرکٹر عمران خان کی سابق اہلیہ ہیں۔ عمران خان  2018 سے 2022 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے اور آج کل راولپنڈی کی جیل میں ہیں۔

لیڈی اینابیل ایک مؤثر کیمپینر تھیں اور کئی سماجی کازز کے لئے کام کرتی رہیں۔  جن میں دیہی علاقوں، جانوروں کی خیراتی تنظیمیں اور جنوبی افریقہ میں بچوں پر HIV/AIDS کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کرنا شامل ہیں۔

Caption کینٹ کی پرنسس مشیل اور لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ ومبلڈن میں ایک میچ دیکھ رہی ہیں۔

2004 میں انہوں نے اپنی یادداشتیں "انابیل: ایک غیر روایتی زندگی"  شائع کیں، اس کتاب میں انہوں نے  اپنے ارسٹوکریٹِک بچپن، 1960 کے عشرے کے سوئنگِنگ لندن کی مسحور کن سماجی زندگی کو یاد کیا  اور پھر اپنے والد ہ اور دادی ،نانی ک کی حیثیت سے کردار کا بھی ذکر کیا۔

پاکستانی میڈیا میں لیڈی اینابیل کے انتقال کی کوریج

پاکستان کے میڈیا نے لیڈی اینابیل کی وفات کو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی قریبی عزییزہ کی وفات کے طور پر شائع کیا۔ ایک معاصر نیوز ویب سائٹ نے لکھا، سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق ساس اور برطانیہ کی مشہور سماجی شخصیت لیڈی انیبل گولڈ سمتھ 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔"

Caption ایک معاصر نیوز ویب سائٹ پر لیڈی اینابیل کے انتقال کی خبر پر ان کی تصویر کے ساتھ ان کی کئی سال پاکستان میں گزارنے والی صاحبزادہ جمائما کی تصیور کے ساتھ جوڑ کر شائع کی گئی۔

نیوز ویب سائٹ نے لکھا، "ان کی بیٹی جمائمہ گولڈ سمتھ نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی، یوں لیڈی انیبل کچھ عرصہ کے لیے عمران خان کی ساس رہیں۔"

ویب سائٹ نے مزید لکھا،"  برطانوی میڈیا نے انہیں "ایک عہد کی علامت" قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔پاکستان میں بھی ان کے انتقال کی خبر کو توجہ ملی ہے، کیونکہ ان کا تعلق براہِ راست عمران خان کی سابق اہلیہ جمیما گولڈ سمتھ کے ذریعے پاکستان سے جڑا رہا۔"

Caption برطانوی سوشلائٹ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 7 ستمبر 1961 کو  ایک نائٹ آؤٹ کے دوران۔