سٹی42: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن کے تقرر کے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم بیان سامنے آ گیا۔ ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتانی شاہین آفریدی کو ملے گی یا رضوان ہی کپتان رہیں گے ، پی سی بی نے فینز کو اہم بات کھول کر سمجھاکر دی۔
شاہین آفریدی کو محمد رضوان کی جگہ ون ڈے کا کپتان بنائے جانے کی افواہوں کے متعلق پر پی سی بی کا بیان سامنے آ گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کا اعلان نہیں کیا۔
قومی ٹیم کی قیادت پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔
پی سی بی کے ترجمان نے کہا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین محسن نقوی کو کپتانی کے معاملے پر خط ارسال کیا۔ چئیرمین کے نام خط میں مائیک ہیسن نے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے یہ معاملہ سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹیوں کو بھجوا دیا۔
دونوں کمیٹیوں کا اجلاس 20 اکتوبر کو مہونا طے ہے۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان کا حتمی فیصلہ اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔