ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کی ملاقات

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آج ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبائی لاء افسران کو جدید قانونی سہولتوں کی فراہمی اور مقدمات کے مؤثر انتظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایڈوکیٹ جنرل آفس کے لاء افسران کے لیے "پاکستان کوڈ" اور "کیم" (Case Assessment and Management System) تک بلا معاوضہ رسائی کی پیشکش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ نظام سرکاری مقدمات کی پیروی میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے سٹی فورٹی ٹو سے ملاقات بارے تبادلہ خیال کیا ،وفاقی وزیر قانون  نے  ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیم سہولت کے ذریعے لاء افسران اور ان کے زیرِ سماعت کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا مؤثر انداز میں جائزہ لیا جا سکے گا، جبکہ اعلیٰ عدالتوں میں سرکاری مقدمات کی پیش رفت سے بروقت آگاہی حاصل ہوگی۔،ذرائع کے مطابق وزیر قانون نے ایڈوکیٹ جنرل آفس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر قانونی نظام کی ڈیجیٹل اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔ملاقات میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب، خواجہ محسن عباس، الحافظ خواجہ لطیف احمد، سمیعہ اعجاز، خالدہ پروین، وسیم ممتاز ملک، راؤ اورنگزیب سمیت متعدد لاء افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل شاہد نواب چیمہ، عمران خان، ستار ساحل، عمران عباس ساہی، قمر الزمان قریشی اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Ansa Awais

Content Writer