(شہزاد خان،عامربھٹی)سستی پروٹین کی قیمتوں کوپَر لگ گئے،انڈوں اورچکن کی قیمت میں روزانہ کی بنیادپر اضافہ ہونے لگا۔
لاہور میںچکن 3روپے مزید اضافے کے بعد 442 روپےفی کلو جبکہ فارمی انڈے 322 روپےفی درجن ہوگئے۔
انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 540 روپے کی ہوگئی اور صافی گوشت 640 روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہورہاہے۔
زندہ برائلر فارم ریٹ 277،تھوک291 اورپرچون ریٹ305 روپے مقررکیاگیاہے۔
دوسری طرف پنجاب بھر میں پہلے سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے،مرغی فروش کو گاہک کے سامنے تندرست زندہ مرغی ذبح کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،اس حوالے سے دکانداروں کاکہناہے کہ گاہک کی ڈیمانڈ پر تازہ تندرست مرغی ذبح کر کے دیتے ہیں۔
شہریوں نےحکومت پنجاب کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پنجاب حکومت کا احسن قدم ہے پکڑ دھکڑ ضروری ہے۔