مذاکرات کامیاب؛ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست کمی

مذاکرات کامیاب؛ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کے لیے فوری ریلیف میں بڑی کامیابی، ضلعی انتظامیہ لاہور کے مختلف ایسوسی ایشنز سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، اشیائے ضروریہ قیمتوں میں کمی پر اتفاق کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور کی ہدایت پر غلہ منڈی، فروٹ و سبزی منڈی، پولٹری ایسوسی ایشنز سے مذاکرات کیے گئے۔ ایسوسی ایشنز سے ملاقات کے بعد قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ مذاکرات اور پرائس فکسیشن کمیٹی کی سفارشات پر اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ 

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ چاول کی قیمت میں 25 روپے فی کلوگرام کی کمی کر دی گئی ہے۔ دال چنا کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلوگرام، دال مسور کی قیمت میں 30 روپے فی کلوگرام ، کالا چنا کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو گرام، بیسن کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام، سفید چنا کی قیمت میں بھی 30 روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور  کا کہنا ہے کہ حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کے ثمرات ترجیحی بنیادوں پر عوام تک منتقل کیے جائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں قیمتوں میں کمی  پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔