میں اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوا، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن استعفے سے مکر گئے

میں اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوا، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن استعفے سے مکر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کے استعفےٰ کا معاملہ, سیکرٹری حیدر حسین اپنے استعفےٰ سے مکر گئے. 
حیدرحسین کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوا۔ صدر پی ایچ ایف سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدر حسین کا استعفےٰ منظر عام پر آیا تھا، صدر خالد سجاد کھوکھر نے ویڈیو بیان میں حیدر حسین کے استعفےٰ کی تصدیق کردی تھی۔ خالدسجادکھوکھر کا کہنا تھا کہ حیدر حسین نے ذاتی مصروفیات کے سبب استعفےٰ بھیجا۔ استعفے کو سوچ و بچار کے بعد منظور کرلیاگیاہے۔ حیدر حسین نے اچھا کام کیا ، نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ فی الوقت قائمقام سیکرٹری کی تعیناتی کی جائے گی۔