پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصرہے۔

 پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، تجربےمیں مختلف ڈیزائن ، تکنیکی پیرامیٹرز،کارکردگی کامشاہدہ کیاگیا اور ویپن سسٹم کے مختلف ذیلی پہلوؤں کو بھی جانچا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصرہے، تجربے کا مقصد کم از کم دفاعی صلاحیت کے پہلوؤں کا اعادہ کرنا تھا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے تجربے کا مشاہدہ کیا ، اس موقع پر دیگر اعلیٰ فوجی حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اورانجینرزکومبارک باد دی جبکہ صدر عارف علوی ، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے بھی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer