ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023کے 16ویں میچ میں  نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے دی ۔ 

 بھارتی شہر چنئی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ  نے افغانستان کو بڑے  مارجن سے شکست دے دی ، افغانستان نے ٹاس جیت کر  حریف ٹیم نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور  خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے ، کیوی ٹیم کی جانب سے ول ینگ 54 ،ٹام لیتھم 68 اور گلین فلپس 71 رنز بنا کر نمایا ں رہے ۔

 افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے ، کیویز کھلاڑیوں کی گھومتی گیندوں نے افغان بلےبازوں کی ایک نہ چلنے دی، افغانستان کے 6 بلے باز ڈبل ہندسے میں بھی نہ داخل ہو سکے، دو کھلاڑی گولڈن ڈک پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے ،کیوی بلے باز گلین فلپس کو 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نواز گیا ۔

 افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کر رہے ہیں، واضح رہے کہ کیوی اور افغانستان دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں 4 میچز کھیل چکی ہیں، نیوزی لینڈ کو اب تک شکست نہیں ہوئی ہے جب کہ افغانستان نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer